×

چین کا زبردست اعلان کروڑوں مسلمانوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد(اے پی پی)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژنگ جون نے کہا کہ عالمی برادری کو بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنا چاہیے۔چینی خبر رساںادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ژنگ جون نے کہا کہ شام میں سکیورٹی کی صورتحال خصوصی توجہ کی مستحق ہے۔شام میںحال ہی میں دیسیساختہ دھماکہ خیز آلات اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے بڑے جانی نقصان ہوئے ہیں ۔ انسداد دہشت گردی ایک نامکمل جنگ اور ایک طویل مدتی کام ہے۔ انہوں نے

کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے شام سمیت عالمی برادری کو چوکس رہتے ہوئے متفقہ معیارات کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چین جو پہلے ہی شام کو دو کھیپوں میں طبی سامان پہنچا چکا ہے ، شام کے عوام کو ضروری امداد فراہم کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں