×

محکمہ موسمیات کی مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیلاب کا خطرہ، ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جو کہ ہفتے سے پیر کے دوران مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے سے پیر کے دورانکراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میرپورخاص میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، اندرون سندھ کے علاقے بارشوں کے باعث دوبارہ زیرآب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ

ممکنہ بارشوں کے باعث تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان ڑوب، موسیٰ خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔اس دوران سبی، قلات، خضدار اور لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں