×

ہمارا مقابلہ کرنے کی جرات ہیں تو سامنے آئیں وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں، صدر رجب طیب ایردوان کا دھماکہ خیز اعلان

انقرہ( آن لائن ) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی بحیرہ روم ، بحیرہ اسود اور بحیرہ ایجین میں اپنا حق ہونے والے وسائل کو حاصل کرکے رہے گا ،اگر کسی میں ہمارا مقابلہ کرنے کی جرات ہے تو سامنے آئے وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں ۔ایردوان نے ایک تقریب سےخطاب کے دوران مشرقی بحیرہ روم سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہاگر ہم کہتے ہیں کریں گے تو کر کے ہی رہیں گے، جس کا ہم ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔ قیمت ادا کرنے کو اپنے سر مول لینے والے چاہیں تو ہمارے

سامنے آجائیں، وگرنہ ہمارے راستے سے ہٹ جائیں۔صدر ایردوان نے بتایا کہ بازنطینی کا وارث بننے کے بھی مستحق نہ ہونے والوں کا آج یورپیوں کو اپنے ساتھ ملاتے ہوئے غیر حق بجانب، غیر قانونی کاروائیوں کی راہ اپنانا ان کے ماضی سے سبق نہ سیکھنے کا اشارہ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کی کسی کی سر زمین، حاکمیت ، مفادات پر نظر نہیں تا ہم یہ اپنی ملکیت ہونے والی اقدار سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا۔اپنے مخاطبین کو اپنے آپ کو درست کرنے اور اپنے پاں پر کلہاڑی مارنے جیسی غلطیوں سے دور رہنے کی دعوت دینے والے جناب ایردوان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اب صبر ، عزم اور جسارت کا امتحان لیا جانے والا ایک ملک نہیں ہے ، اسے ہر کس کو جان لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں