×

لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پروازکتنی دیر چکر کاٹنے کے بعدلینڈ کر سکی، دوسری پرواز فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی

اسلام آباد (این این آئی)کراچی میں طوفانی بارش کے باعث لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40 منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جبکہ دوسری کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش تھمنے کے بعد اب کراچی کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوںکی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 301 نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی

کوشش کی تاہم اس وقت کراچی میں شدید بارش ہو رہی تھی اور موسمی کی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارہ واپس اڑا لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 نے اس کے بعد ائیر پورٹ کے اطراف کئی اطراف کے چکر لگائے مگر فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر یہ پرواز سکھر روانہ ہوگئی جہاں یہ پرواز باحفاظت اتر گئی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق سکھر ائیرپورٹ پر پی کے 301 کی ری فیولنگ ہو رہی ہے اور کراچی کا موسم بہتر ہونے کا سگنل ملتے ہی روانہ ہو جائے گی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 303 کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔شدید بارش کی وجہ سے پائلٹ پی کے 303 کو کراچی ائیر پورٹ کے اطراف 40 منٹ پرواز چکر لگائے جس کے بعد پرواز باحفاظت لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب ائیر پورٹ پروازوں کے لیے محفوظ ہے اور جہازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ کراچی میں طوفانی بارش کے باعث لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40 منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جبکہ دوسری کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں