×

اور کرو اسرائیل کیساتھ دوستیاں اسرائیلی پولیس کی سکیورٹی میں 137یہودیوںکا قبلہ اول پر دھاوا، بے حرمتی،نمازیوں کوبے دخل کرنے کی مہم بھی تیز

مقبوضہ بیت المقدس(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ 137 یہودی شرپسندوں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصی میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلبا اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوںیہودیوں نے مسجد اقصی میں گھس کر بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے

اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967 سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔یہودی آباد کاروں کے دھاووں کیساتھ ساتھ قابض پولیس نے بیت المقدس کے فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصی سے بے دخل کرنے کی مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں