×

روپے میں جان پڑگئی ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ، نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں86 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 57 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کےآغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 40 ہزار 862پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی تاہم اس وقت انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کر گیاہے اور اس وقت 41 ہزار 254 پوائنٹس پر آ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں