×

مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد انتہائی افسوسناک حد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(این این آئی) این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جبکہ اس دوران 895 مکانات مکمل تباہ اور 244 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

مون سون بارشوں اور سیلاب کےدوران جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ این ڈی ایم نے جاری کی ہے جس کے مطابق مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 46 مرد، 11 خواتین اور 42 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران پنجاب میں 8، سندھ میں 34 ، خیبر

پختونخوا میں 29افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں و سیلاب سے 46 افراد زخمی ہوئے، جن میں 33 مرد، 4 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، بارشوں سے 10سڑکیں، 5 پل،1 ہوٹل 3 مساجد کو بھی نقصان ہوا، بارشوں سے 895 مکانات مکمل تباہ جب کہ 244 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں