×

حکومت کا قذافی سٹیڈیم کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن ) نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کا فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، پی سی بی کے کرنل اشفاق اور اظہر ہاشمی نے شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ نادیہ ثاقب، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر فرخ بھی شریک ہوئے۔جی ایم ای سی ایس پی جاوید لودھی، پی پی پی سیل پی اینڈ ڈی بورڈ مریم نصیرنے بھی شرکت کی۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کا فائیو سٹار ہوٹل بنانے کے حوالے سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں

سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ہوٹل کے منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ سکیورٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید ہوٹل تعمیر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی تعمیر سے انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے لاہور بند نہیں کرنا پڑے گا۔انٹرنیشنل ایونٹس کیلئے سکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ ہوٹل کی تعمیر آئی سی سی اور سپورٹس کی عالمی تنظیموں کے ایس او پیز کے مطابق کی جائیگی. فائیوسٹار ہوٹل میں سپورٹس میوزیم بنانے کابھی منصوبہ ہے. رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ فائیوسٹار ہوٹل کی جلداز جلد تعمیر کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سے کھلاڑیوں اور شائقین کو بہترین سہولت میسر آئے گیفائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سپورٹس کی ترقی میں اہم پیش رفت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں