×

پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی چارج شیٹ مسترد کر دی، بھارت اس بات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، بھارتی چہرہ بے نقاب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے ہندوستانی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈیزائن کردہ نام نہاد بھارتی چارج شیٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے نام نہاد “چارج شیٹ” کو واضح طور پر مسترد کردیا ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چارج شیٹ میں گذشتہ سال بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرکے علاقہ پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چارج شیٹ میں جعلی سازی بی جے پی کے

پاکستان مخالف بیان بازی اور اس کے تنگ سیاسی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدا میں ہی ، پاکستان نے ہندوستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا تھا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابل ثبوت معلومات کی بنیاد پر تعاون بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت ابھی تک کوئی قابل اعتماد ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت ثبوت مہیا کرنے کی بجائے اس حملے کو پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم کے بور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پلوامہ حملہ، ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات سے محض دو ماہ قبل ہوا ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس حملے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد مقامی تھا ،حملے میں ملوث اہم ملزم پہلے ہی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دنیا بخوبی جانتی ہے کہ پلوامہ حملے سے کس نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور انتخابی منافع حاصل کیا۔  پاکستان نے ہندوستانی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈیزائن کردہ نام نہاد بھارتی چارج شیٹ کو واضح طور پر مسترد کردیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں