×

پاکستان میں Paypal کا متبادل نیا پلیٹ فارم کب لانچ کیا جائے گا،عوام کوخوشخبری سنادی گئی

Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان! حکومت پاکستان نے پاکستان میں عالمی ادائیگیوں کے لیے پے پال کے متبادل پلیٹ فارم کواگلے ماہ لانچ کرنے کافیصلہ کیاہے۔عالمی ادائیگیوں کے لیے پے پال کوایک بہترین سروس تصورکیاجاتاہے ۔حکومت پاکستان کی بارباردرخواست کے بعد کمپنی نے پاکستان میں اپنی سروسز فراہم کرنےسے انکارکردیاتھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی ادائیگیوں کے لیے پلیٹ فارم بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیاہے

۔سروس کے تحت پاکستانی شہری پے پال سمیت دیگر سروسز کو استعمال کر سکیں گے اور باآسانی بیرون ملک آن لائن خرید و فروخت کر پائیں گے جبکہفری لانسر اپنی سروسز کا معاوضہ وصول کر سکیں گے۔وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ محکموں کو پے پال جیسا بین الاقوامی ادائیگی کا نظام پاکستان میں متعارف کروانے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے قائم کرنے پر کام کیا جا رہا ہے۔انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کی منظوری کے بعد پاکستانی دنیا بھر میں کم ریٹ پر پیسے بھیج سکیں گے اور اپنی مصنوعات اور سروسز کے لیے بیرون ملک سے رقم وصول بھی کر پائیں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں پے پال کے انکار کے بعد اس کے متبادل پر کام شروع کر دیا گیا تھا اور ای کامرس پالیسی میں بھی انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کو متعارف کروانا ایک اہم جز تھا تاہم اس معاملے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت تجارت اور نیشنل آئی ٹی بورڈز کچھ نکات پر متفق نہیں تھے۔ تاہم صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے تمام اداروں کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ متفق ہو کر اس سہولت کو پاکستان میں متعارف کروا دیں تاکہ ای کامرس کے حقیقی فوائد چھوٹے تاجروں تک بھی پہنچ سکیں۔

مزید پڑھیں! 3 خواتین میں سے اس مرد کی بیوی کونسی ہے جواب جاننےکےلیے خبرملاحظہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں