×

بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔پٹرول کا غم بھول جائیں، بجلی کی فکر کریںفی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پیپکو نے بجلی کی فی یونٹ 3.30 روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔ حکومت نے اس بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی صارفین پر 300 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ جائے گا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ دن پہلے ہی بجلی کی یونٹ کی قیمت میں 1.20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے ملک میں پہلے سے موجود افراط زر میں مزید طوفان پیدا ہونے کا امکان ہے۔ بریکنگ نیوز … پٹرول کے غم کو بھول جاؤ ، بجلی کی فکر کرو ، یونٹ کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں