×

پی ڈیم ایم نہ استعفی دے گی نہ الیکشن کا بائیکاٹ کرے گی،اہم ترین حکومتی شخصیت نے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک دم توڑ رہی ہے ، یہ لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے اور سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہترین رہنما ثابت ہوئے اور جس جدوجہد میں وہ لڑ رہے ہیں وہ پاکستان کو آگے لے جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک دم توڑ رہی ہے ، یہ لوگ استعفی نہیں دیں گے اور سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مریم نے بصیرت کا مظاہرہ کیا ہوتا تو صورتحال جیسے نہ ہوتی ، پیپلز پارٹی پنجاب کے معاملات میں مداخلت نہ کرتی۔ اور ایجنٹوں کے ذریعہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے ، لیکن وہ پاکستان کی سرحدوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ، پاک فوج دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے امت فوج کے ساتھ ہے ، دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں