×

کیا اس بار تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔۔؟ کتنے ٹیکس لگیں گے۔۔؟بجٹ کی تیاری کیلئے حکومت نے بڑا اقدام اٹھالیا

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ کیپٹل مارکیٹ ٹیکس اصلاحات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مالی سال 2021-2022 کے بجٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق کیپٹل مارکیٹ ٹیکس میں ان اصلاحات کے لئے ممبر لینڈ ریونیو پالیسی چوہدری طارق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمشنر سیکیورٹیز مارکیٹ ایس ای سی پی اور سی ای او پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرخ خان کو بھی ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے چیف فنانشل آفیسر اور چیف انکم ٹیکس پالیسی کے ممبر بھی ہوں گے۔ ایف بی آر نے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے ہیں۔ کیا اس بار تنخواہوں میں اضافہ ہوگا؟ کتنا ٹیکس لیا جائے گا؟ حکومت نے بجٹ تیار کرنے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں