×

اسلام آباد پولیس نے فضل الرحمان کو پکڑلیا،

Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان اسلام آباد پولیس نے فضل الرحمان کو پکڑکرلیا۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اور فضل الرحمان کو اسلام آباد پولیس نے پکڑکر لیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ رمنا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر وارداتوں کرنے والے گروہ کے سرکردہ رکن فضل الرحمان کو پکڑ کر لیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے شہری سے چھینی ہوئے طلائی زیورات، رقم 40 ہزار اور اسلحہ و ایمونشن برآمد ہوا ہے، کاروائی ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں ایس ایچ او معہ جوانوں نے کی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اسلام آباد میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ دوسری جانب ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر صدر زون کے تھانہ رمنا، گولڑہ، شالیمار، ترنول پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناجائز اسلحہ منشیات فروش،کار چور، اشہتاریوں سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے شراب، چرس، اسلحہ و ایمونشن اور چوری شدہ گاڑی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان میں ایک غیر ملکی یوچی نائجیرین سمیت روخان، شعیب رسول، فیص رسول، محمد بشیر شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ کاروائی ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ایس ایچ اوز معہ ٹیموں نے کی

سعودی خواتین جو کسی غیر ملکی سے شادی کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کونسی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ جانیں

اپنا تبصرہ بھیجیں