×

سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ، سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں

اسلام آباد: سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے غیر ملکی پروازوں پر پابندیاں ختم کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پی آئی اے کی تمام پروازوں پر مسافر سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی شہری ہوا بازی اتھارٹی نے غیر ملکی پروازوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔ اس سے قبل ، مسافر صرف سعودی عرب سے ہی پاکستان آسکتے تھے ، لیکن انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں تھی۔ سعودی عرب نے کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے غیر ملکی پروازوں پر پابندی ختم کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں