×

پکڑ لو ان کو ۔۔ جے یو آئی کے رہنما کے گھر پر چھاپہ،بھائی ،بیٹے اور بہنوئی گرفتار

مانسہرہ: جے یو آئی کے مرکزی رہنما ، بھائی ، بیٹے اور بھابھی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ حکومت کی طرف سے مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے مانسہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کفایت اللہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ مفتی کفایت اللہ کے بھائی ، بیٹے اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چھاپے کے دوران مفتی کفایت اللہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بیان دینے پر مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بازگشت پر بھی ردعمل کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگر مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تو ہم عمران خان کی 12 سال پرانی ویڈیوز بھی لیں گے۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کو اس معاملے پر بریفنگ دی گئی تھی۔ وزیر اعظم نے مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ جے یوآئی رہنما کے گھر پر چھاپہ ، بھائی ، بیٹا اور بھابھی گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں