×

حکومت کیلئے نئی مشکل ۔۔۔قومی اسمبلی کے تمام استعفے آ گئے ن لیگ کا دعویٰ ،اب کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں قومی اسمبلی کے تمام استعفے مل چکے ہیں اور وقت آنے پر استعفے دکھائیں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 160 میں سے ہمارے 159 استعفے ہیں ، ایک خاتون ایم پی اے بیمار ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ لوگوں نے ہماری توقع سے زیادہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ وہ PDM کو مضبوط اور متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق رائے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ انشاء اللہ خوشخبری آئے گی۔ حکومت کیلئے نئی مشکل۔ قومی اسمبلی کے تمام استعفے آگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا دعویٰ ، اب کیا ہونے والا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں