×

سینیٹر فیصل جاوید اور عمران خان کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی ؟ حیران کن حقیقت

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے محنت سے زیادہ صلہ مل چکا، وزیر نہیں بننا چاہتا۔ عمران خان کے علاوہ پی ٹی آئی کا تصور نہیں کرسکتا۔ بطور اسٹیج سیکرٹری مقررین سے بہت گلے شکوے سننے پڑتے ہیں۔ عمران خان سے


پہلی ملاقات 1996؁ء میں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اچھی محبتیں بہت زیادہ ہوئی ہیں، باتیں کرنے والی آنکھیں بہت پسند ہیں، مستقبل میں ڈرامہ لکھنے کا ارادہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔








اپنا تبصرہ بھیجیں