×

لاہوریوں کی سُنی گئی! جو کام شہباز شریف نہ کر سکے وہ عثمان بُزدار نے کر دکھایا، لاہور کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تاریخی قدم اُٹھا لیا

لاہور( نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر لاہور میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تجویز کردہ انتظامی اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع لاہور میں مختلف سڑکوں پر پرندوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاون جبکہ جگہ جگہ صدقے کے گوشت کی فروخت کی


روک تھام کے لیے بھی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ٹریفک حادثات یہاں تک کہ ہوائی حادثات کی وجہ بھی بن سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کے احکامات پر دیواروں، پلوں پر وال چاکنگ اور اشتہاری مواد چسپاں کرنے کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ شہر میں پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے، سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کی روک تھام کیلئے اور ہسپتالوں میں پارکنگ پر اوور چارجنگ کے خلاف کریک ڈاون اور پارکنگ روٹریز کی بحالی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب شہر میں بھیک مانگنے والوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر ان گروہوں کے پیچھے مافیا کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری ہے، سڑکوں پر نشہ کرنے والے افراد کی کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار کے احکامات کے مطابق شہر کی تمام ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی تعینات کیے جا رہے ہیں تا کہ بروقت شہریوں کو طبی سہولیات فراہم کیے جا سکیں، شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جبکہ بجلی کی ننگی تاروں کو کوور کرنے کا عمل تاکہ بارشوں اور عام دنوں میں بھی انسانی جان کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ پولیس میں عوام دوست جذبہ اجاگر کرنے کے حوالے سے تربیتی مہم بھی کی جا رہی ہے تاکہ عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ شہر کو ماحول کو درست بنانے کے لیے شہریوں کو، خاص طور پر بچوں کو شہر میں گھومتے آوارہ کتوں سے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، پتنگ بازی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہسپتالوں کے آس پاس ٹریفک اور دیگر مقامات پر ٹریفک کے فلو میں روانی کیلئے اقدامات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں۔







اپنا تبصرہ بھیجیں