×

20 سالہ لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی، مگر کیوں ؟ کراچی سے حیران کن خبر آگئی

کراچی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) شہر قائد میں نوجوان لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی۔ناردرن بائی پاس پر 20 سالہ لڑکی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگادی اور چیخ و پکار شروع کردی۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر لوگوں نے رکشہ ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔چھلانگ لگانے والی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اسنے صدر سے کورنگی کیلئے رکشہ بک کرایا تھا

لیکن رکشہ ڈرائیور اسے ناردرن بائی پاس کے راستے لے آیا۔ دوسری جانب رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنے گھر کا راستہ بھول گئی اور اسے کافی دیر سے ادھر ادھر گھمارہی تھی۔ پولیس نے لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کرنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں ! لوگ کسی ایک مخصوص بیماری کا شکار ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ ماہرین نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں