×

بریکنگ نیوز: دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے اور ضرورت پڑی تو وہ کورونا کے سبب امریکا کو دوبارہ لاک ڈاؤن بھی کرسکتے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان بچانے کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہونگے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت تک نہیں چلایا جا سکتا جب تک وائرس پر قابو نہ پالیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ ان کی تمام تر توجہ جانیں بچانے کے بجائے، معیشت چلانے پر مرکوز ہے، وہ ایسی غلطی نہیں کریں گے اور سائنسدانوں کی سنیں گے۔








اپنا تبصرہ بھیجیں