×

ن لیگ کے حمایتی دن رات روتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں کہ ۔۔۔ فوادچودھری نے گندی سیاست کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ ن لیگ کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں ،کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں۔وفاقی وزیر فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے


کہ ن لیگ کے حمایتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نوازشریف کونہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا، فوادچودھری نے کہاکہ کل سے یہ حضرات کہہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں،یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہے جس کی بنیاد پر ن لیگ کی تشکیل ہوئی۔








اپنا تبصرہ بھیجیں