×

ارے میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے۔۔۔؟؟ ماہرہ خان کا ایک تنقید کرنے والے کو حیران کن جواب

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کے بالی ووڈ کے گانے کے بول شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو پیغام دے دیا۔اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ


’ارے میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے۔‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’اپنے کام سے کام رکھیں۔‘اس سے قبل انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں ماہرہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نہایت ہی غیرمعمولی کام کررہا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے والے لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے اور بہتری لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اسٹاف اور مہاجرین کے ان تمام اقدامات پر تہہ دل سے مشکور ہیں، اور انہیں انکی ہمت اور جانفشانی پر سلام پیش کرتے ہیں۔








اپنا تبصرہ بھیجیں