×

امریکی فوجی کو نشانِ عبرت بنانے کی تیاری، ناقابلِ یقین اطلاعات

امریکا (نیوز ڈیسک) امریکی سیلز رابرٹ اونیل مشکل میں پھنس گئے،بغیر ماسک کے سیلفی اپلوڈ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق 44 سالہ امریکی نیوی سیلز رابرٹ اونیل کو بغیر ماسک پہنے طیارے میں سیلفی بنا کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔ائیر لائن کی جانب سے

رابرٹ اونیل پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ماسک پہننے کے مخالف رابرٹ اونیل نے اپنے فضائی سفر کے دوران طیارے میں بیٹھ کر بغیر ماسک کے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میں ماسک نہیں پہنوں گا کیونکہ میں بیوقوف نہیں۔امریکی ائیر لائن ڈیلٹا کا کہنا ہے کہ انہیں علم ہے کہ رابرٹ اونیل نے پالیسی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔رابرٹ اونیل پر آئندہ ائیر لائن سے فضائی سفر کرنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ماسک کے بغیر تصویر اپلوڈ کرنے پر رابرٹ اونیل پر سوشل میڈیا پر بھی تنقید کی گئی۔ سیلز رابرٹ اونیل نے تنقید کے بعد اکاؤنٹ سے تصویر ڈیلٹ کر دی۔تاہم سیلز رابرٹ اونیل نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ یہ تصویر میں نے نہیں بلکہ میری بیوی نے ڈیلیٹ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں